جاپان کا حکیم محمد سعید کی صاحبزادی کیلئے سب سے بڑے سول ایوارڈ کاا علان

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپانی حکومت نے سابق گورنرسندھ حکیم محمد سعید کی صاحبزادی معروف ماہر تعلیم اور پاک جاپان کلچر ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کیلئےجاپان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ دا آرڈر آف رائزنگ سن گولڈ ریز ود نیک ریبن کا اعلان کیا ہے جو جاپان کے شہنشاہ کی جانب سے دو ممالک کے درمیان تعلقات اور جاپانی کلچر کے فروغ کی خدمات کے صلے میں دیا جاتا ہے،۔