ہاکی ورلڈکپ: تیسرے میچ میں ارجنٹینا نے سپین کو شکست دیدی

اڑیسا : (دوست نیوز) ہاکی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں ارجنٹینا نے سخت مقابلے کے بعد اسپین کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔بھارتی ریاست اڑیسا میں جاری ہاکی ورلڈکپ میں پول اے کی ٹیمیں ارجنٹینا اور اسپین مدمقابل ہوئیں، میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، کھیل کے تیسرے ہی منٹ اسپینش کھلاڑی گونزالز نے گول کر دیا جس کے اگلے ہی منٹ ارجنٹائن کی طرف سے گول نے حساب برابر کر دیا، اسی طرح چودہویں اور پھر پندرہویں منٹ میں دونوں طرف سے ایک ایک گول ہوا، جس سے میچ خوب سنسنی خیز رہا، مقررہ وقت کے اختتام پر ارجنٹائن نے اسپین کے خلاف چار تین سے فتح اپنے نام کی۔