ترکی:سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی شرائط میں نرمی”

بدھ کے روز شائع ہونے والے سرکاری گزٹ میں ترکی نے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے غیر ملکیوں کے لیے شہریت حاصل کرنے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔ ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے لیے فکس سرمایہ کاری کی رقم کو 2 ملین ڈالرز سے کم کر کے 5 لاکھ ڈالر کر دیا ہے۔ وہ غیر ملکی جو ترکی میں ڈھائی لاکھ ڈالرز کی رئیل اسٹیٹ کے مالک ہیں وہ بھی شہریت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس سے قبل یہ رقم 1 ملین ڈالرز تھی۔ ترکی میں بنک ڈیپازٹ کی رقم کو بھی 3 ملین ڈالر سے کم کر کے 5 لاکھ ڈالرز کر دیا ہے، اتنی رقم ترک بنکوں میں رکھنے والے ترک شہریت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ سرکاری گزٹ کے مطابق وہ غیر ملکی جو 50 شہریوں کے لیے نوکری تخلیق کر سکیں وہ بھی شہریت حاصل کر سکیں گے، اس سے قبل نوکریوں کی تعداد 100 تھی۔”