اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھاؤں گا۔ چوہدری حسین الہی

ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی کی سرکاری دورے پر جنیوا سوئٹزرلینڈ آمد اور یورپ کے ق لیگی عہدیداروں سےگفتگو
پیرس (پ ر)گجرات سے نوجوان ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی کی سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچے تو یورپ کے مسلم لیگ ق کے عہدیداروں نے سابق ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ کی قیادت میں جنیوا ائر پورٹ پر ان کا بھرپور استقبال کیا۔ بعد ازاں چوہدری حسین الہی نے یورپ کے مسلم لیگی عہدیداروں کے اعزاز میں جنیوا کے ایک مقامی ریستوران میں عشائیہ دیا۔ عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، پاکستان کے لئے ان کی خدمات اور قربانیاں قابل فخر ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لئے آپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔