ہوائی ٹیکنالوجیز کے مالک کی بیٹی کینیڈا میں گرفتار

چین کی مشہور موبائل کمپنی ہُوائی ٹیکنالوجیز کے مالک کی بیٹی اور کمپنی کے مالی امور کی افسر اعلی مینگ وانژو کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ گرفتاری کینیڈا کے شہر vancouver میں ہوئی جس کے بعد وانژو کو کل عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ قومی امکان ہے کہ وانژو کو امریکہ کے حوالے کیا جا سکتا ہے جس کے بعد ان کے مقدمے کی پیروی نیو یارک میں جاری رہے گی ۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ قانون نے اس مایہ ناز چینی فرم کے خلاف اس سال اپریل سے تفتیش شروع کر رکھی ہے ۔ اس خبر کے پھیلتے ہی ایشیائی منڈیوں میں مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا ۔