لیونل میسی نے ریکارڈ پانچویں بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا

بیونس آئرس: (دوست نیوز) اسپین کے مشہور کلب بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی نے ریکارڈ پانچویں بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا۔فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، بارسلونا کے سٹرائیکر نے پانچویں بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا۔ میسی نے گزشتہ La Liga سیزن میں سب سے زیادہ سکور کیے۔ انہوں نے چونتیس گول اسکور کئے تھے۔اسپینش لیگ کے اسٹار میسی نے لگاتار دوسری بار گولڈن بوٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ میسی نے یوونٹس کلب کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے قبل رونالڈو چار بار گولڈن بوٹ جیت چکے ہیں۔