سپین کے وزیرِاعظم کا کاتالونیا میں اجلاس، مظاہرین کی روکنے کی کوشش

بارسلونا: (دوست نیوز) بارسلونا میں سپین کے وزیرِاعظم کے کابینہ اجلاس کے دوران کاتالونیا کی آزادی کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ مظاہرین نے اجلاس روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مشتعل مظاہرین کو روکے رکھا۔سپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچز نے ہفتہ وار اجلاس صوبہ کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا میں کرنے کا فیصلہ کیا تو کاتالونیا کی آزادی کے کارکن اجلاس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ انھوں نے آزادی کے حق میں نعرے بازی کی اور سپین کی قیادت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے اجلاس روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مشتعل مظاہرین کو روکے رکھا، کاتالونیا کی سپین سے علیحدگی کے لیے عوام پہلے ہی ریفرنڈم میں فیصلہ دے چکے ہیں۔