پی آئی اے نے 33 کیبن کریو گراؤنڈ کر دیئے

قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اصل تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے پر33 کیبن کریو کو فلائٹس پر جانے سے روک دیا، گراؤنڈ ہونے والوں میں 16 ایئر ہوسٹسز شامل ہیں ۔قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اصل تعلیمی اسناد کی تصدیق جمع نہ کرانے پر جن ایئر ہوسٹسز اور فلائِٹ اسٹیورڈز کو گراؤنڈ کیا گیا ان میں سے 6 کاتعلق لاہور سے ہے ، ان کے نام فرحت نسیم، نائلہ جاوید، مجتبی سعید، قیوم اشرف، وقاص علی اور عمران اکبر شامل ہیں۔
دیگرایئر پورٹس سے تعلق رکھنے والی 37 ایئر ہوسٹسز اور فلائِٹ اسٹیورڈز میں وحید الاسلام ، حسیب اللہ خان، نگہت پروین،ثمینہ خان ، سمیرا آصف ،نعیم باری ، انیل انور، ایما ظہیر خان، فوزیہ روہی شاکر، بلال مختار، ثنااللہ بٹ، کےپروین بھٹو، شگفتہ حسیب، تاج بانو، عاصمہ ناز غوث، سیدہ نازیہ ہارون، عظمت محمود، ہارون یعقوب، عامر بن خلیل، وقاص عمر، حفصہ عبداللہ، صغری عائشہ بی بی، نصرت صادق، صائمہ شمیم، ماہ نور وحید، قرۃ لعین شامل ہیں