سپریم کورٹ: زلفی بخاری کو معاون خصوصی کی حیثیت سے کام کی اجازت

لاہور: (دوست نیوز) سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق انھیں وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، زلفی بخاری کی جانب سے ان کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دئیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زلفی بخاری وزیر کی حیثیت سے کام نہیں کر سکتے۔
زلفی بخاری کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل وزیرکے اختیارات استعمال نہیں کررہے جس پر چیف جسٹس نے درخواست گزار کی جانب سے زلفی بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی اختیارات استعمال کیے تو پھر معاملے کو دیکھ لیں گے۔