پاکستان تحریک انصاف سپین کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت محمد شہباز ملک منعقد ہوئی

بارسلونا(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سپین کی ماہانہ میٹنگ قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال پر زیر صدارت محمد شہباز ملک منعقد ہوئی جس میں عہدیداران کے علاوہ پارٹی ممبران نے بھی شرکت کی-میٹنگ میں مختلف پارٹی امور کو زیر بحث لایا گیا جن پر تفصیلی گفتگو ہوئی-میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر مہینے کے پہلے اتوار کو میٹنگ منعقد ہوا کرے گی جس میں پارٹی امور پر بات چیت ہو گی نیز ہونے والی میٹنگز میں عہدیداران کے علاوہ عام پارٹی ممبران بھی شرکت کر کے اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گئے-
میٹنگ میں بادالونا میں ہونے والی آتشزدگی میں متاثر ہونے والے پاکستانیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ سپین کے جن صوبوں میں ابھی تنظیم سازی مکمل نہیں ہوئی ان میں جلد تنظیم سازی مکمل کی جائے گی-
صدر پی ٹی آئی سپین محمد شہباز ملک کی طرف سے ڈاکٹر ہما جمشید کو عہدیداران و ممبران کے درمیان باہمی روابط میں بہتری لانے کی ذمہ داری دی گئی-ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید فریاد حسین شاہ کو سیکریٹری فائنانس کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئ جو سیکریٹری فائنانس محمد آصف کے ساتھ مل کر کام کریں گئے-
میٹنگ میں سلور پلس کارڈ ، NICOP اور POC کے علاوہ نئے قوانین جیسے کہ موبائل فون پاکستان لے جانا یا لیب ٹاپ وغیرہ جیسے مسائل کے حوالے سے عوام کے تحفظات کے تسلی بخش جوابات دینے کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی۔سید انیس تبسم نے میٹنگ میں شرکت کر کے تمام عہدیداران کو تحریک لبیک یا حسنین کے زیر اہتمام فرقہ پرستی اور امت مسلمہ کے موضوع پر 20 جنوری کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی-اگلی میٹنگ 3 فروری کو منعقد کی جائے گی-