سانحہ سانت روک،جن متاثرین کے کاغذات جل گئے ہیں وہ رابطہ کریں،پولیس

بارسلونا(دوست نیوز)سانحہ سانت روک میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے متاثرین کو پولیس نے کہا کہ اگر ان کے کاغذات ریذیڈنسی اور دیگر قانونی پیپرز اگر جل گئے ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کریں ۔
معروف سوشل ورکر حافظ عبدالرزاق صادق نے دوست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی جو اس عمارت میں موجود تھے اور ان کا کاغذات کا نقصان ہوا ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ پولیس سے ان کو تعاون مہیا کیا جا سکے۔اگر کوئی پاکستان جانا چاہتا ہے اور کاغذات نہیں ہیں تو وہ سفری کاغذات کی تکمیل میں مدد کر سکتے ہیں۔