سانحہ سانت روک کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے،ذمہ داران کو سامنے لایا جائے، کامران خان

بارسلونا(دوست نیوز)بادالونا کے محلہ سانت روک کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجہ میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں دوپاکستانی زاہد اللہ اور عبدالرزاق بھی شامل ہیں۔ جبکہ ایک پاکستانی تنویر احمد بارسلونا کے مقامی ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان نے سانحہ سانت روک پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسپین کو سانحہ کی مکمل تحقیقات کرنی چاہیئے اور قوم کو بتایا جائے کہ یہ آگ کس طرح لگی اور اس کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سانحہ کے زمہ داران کو سامنے لایا جائے اور کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اور حکومت متاثرین کے نقصان کئ ازالہ کے لئے بھی اقدام کرے ۔