برطانوی شہریوں کو بغیر ویزا دیگر یورپی ممالک جانے کی اجازت

لندن: (دوست نیوز) یورپی یونین نے برطانوی شہریوں کو ویزا کے بغیر ممبر ممالک میں آنے کی اجازت دے دی۔یورپی یونین کے مطابق برطانوی شہری بریگزٹ پر ڈیل نہ ہونے کی صورت میں بھی بغیر ویزا کے90دن کی مختصر مدت کے لیے یورپی ممالک میں جاسکیں گے۔برطانوی حکومت بھی یہ سہولت یورپی شہریوں کو دے چکی ہے جس کے مطابق یورپی شہری بھی 90دن کے لیے بغیر ویزا حاصل کیے برطانیہ کا سفر کرسکیں گے