ٹی 20 کواٹر فائنل،پاک آئی کیرنے کاتالونیا ٹائیگرز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

بارسلونا(نمائندہ دوست)کاتالان کرکٹ فیڈریشن آفیشل ٹی 20 کے کواٹر فائنل میں پاک آئی کئیر نے کاتالونیا ٹائیگرز کو با آسانی 74 رنز سے شکست دے دی ۔اس سال لیگ رنر اپ اور ٹی ٹوئنٹی جیتنے کی فیورٹ امیدوار ٹیم کاتالونیا ٹائیگرز اپنا وہ کھیل نہ دیکھا سکی جس کی وجہ سے وہ مشہور ہے ۔پاک آئی کیر کے کپتان مرزا بابر نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،تو پاک آئی کیر کی طرف سے اننگز کا آغاز عامر جعفری اور فیصل جٹ نے کیا ، کاتالونیا ٹائیگرز کی طرف کاشف بٹ اور ترن سنگھ نے بولنگ کی ۔پاک آئی کیر کے عامر جعفری نے بہت اچھا آغاز کیا اور جب اسکور 30 تھا فیصل جٹ ایک رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔کپتان مرزا بابر 0 پے پویلیم واپس ہوئے تو عامر جعفری 34 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ عابد حنیف صرف 9 رنز بنا سکے۔
راجہ سکندر اور فیصل شاہ نے میچ کی باگ ڈور سنبھالی اور دونوں نے 120 رنز کی شراکت کر ڈالی ،فیصل شاہ جب 31 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ سکندر راجہ، نے7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 94 رنزبنائے۔ کامران کامی 19 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ 209 رنز کا ہدف کھڑا کر دیا۔کاتالونیا ٹائیگرزکے کھلاڑی پاک آئی کیر کے بالروں کا مقابلہ نہ کر سکے اور تمام ٹیم 135 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔پاک آئی کیر کی طرف سے عامر جعفری 3 اور سکندر راجہ اور ملک عدیل نے 2 ،2 اور فیصل جٹ اور عمر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ پاک آئی کیر اپنا میچ با آسانی 74 رنز سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،راجہ سکندر میچ آف دی میچ قرار دیئے گئے۔