اسپین ، ڈانس اور اسکائی ڈائیونگ کا انوکھا امتزاج

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے زور پر دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں۔ایسے ہی باصلاحیت افراد کیلئے اسپین میں ایک منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو تیز ہوا سے بھری ٹنل میں اْڑتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ونڈ گیمز 2019نامی اس مقابلے میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے 200سے زائد اسکائی ڈائیورز نے شرکت کی اور 88ٹیموں کی شکل میں مقابلے میں حصہ لیا۔اس مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والی ٹیموں نے فرانس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرلیا