بریگزٹ برطانیہ کا نہیں بلکہ یورپ کا بھی مسئلہ ہے : ینکر

یورپی یونین کمیشن کے صدر ژاں کلاڈ ینکر نے کہا ہے کہ بریگزٹ برطانیہ اور آئرلینڈ کا ہی نہیں بلکہ یورپ کا مسئلہ ہے جو کہ ہمارے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے ۔ ینکر نے یہ بات آئرش وزیراعظم لیو واراڈکار سے سے برسلز میں ملاقات کے بعد ایک اخباری کانفرنس کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ آئر لینڈ اور شمالی آئر لینڈ کے درمیان سرحدی تعین کا مسئَلہ بریگزٹ مذاکرات میں اہمیت کا حامل ہے جسے میں رد و بدل کا امکان نہیں ہے اور جہاں تک برطانیہ کا یورپ سے علیحدگی کا سوال ہے تو اس کےلیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں ۔