اسپین میں ٹرین حادثہ،1 شخص ہلاک 8 زخمی

ہسپانوی صوبے کاتالونیا میں ٹرینوں کے تصادم میں 1 شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ، یہ حادثہ سینٹ وسینچ اور کاستالت کے درمیان پیش آیا جہاں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں ۔
اس حادثے میں 1 شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ،بعد ازاں ٹرینوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لیے معطل کر دی گئی ۔ ہسپانوی پریس کے مطابق ،جائے حادثہ پر متعدد ایمبولینسیں اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔
26 سالہ خاتون ٹرین ڈرائیور ہلاک،چار شدید زخمی۔96 افراد معمولی زخمی،معمولی زخمیوں کو منریسا کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیراعظم پیدروسانچز اور کاتالان پارلیمنٹ کے صدر روجرتورنت نے ہلاک ہونے والی خاتون کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا
یاد رہے اس پٹری پر تین ماہ کے اندر یہ دوسرا حادثہ ہے