یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی قونصل خانہ فرینکفرٹ کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

فرینکفرٹ(نمائندہ دوست)دنیا بھر کی طرح جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسے میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیری کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی اپنی فیملیز اور بچوں کے ساتھ شرکت کر مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے سے اظہار یکجہتی کیا
بھارتی قونصل خانے کے سامنے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کی جبکہ صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی عنصر بٹ نے خصوصی شرکت کی اور مظاہرے میں شریک افرادسے خطاب کیا ان کے علاہ مہوش افتخار ۔ چوہدری رحمت اللہ ۔ چوہدری فاروق شفیق ۔ عنصر بٹ نے خطاب کیا
شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت مکار کشمیریوں کا قاتل ملک ہے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسسز نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے ۔پیلٹ گن سے کشمیریوں کی آنکھوں کی بینائ ضائع کی جا رہی ہے ہم امن پسند قوم ہیں مودی سرکار نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ خطہ بارود کا ڈھیر بن جائے گا احتجاجی مظاہرہ دن ایک بجے سے لیکر تین بجے تک جاری رہا مظاہرے کے اختتام پر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر چوہدری رحمت اللہ کی جانب سے مہمانوں کے لئے ڈنر کا خصوصی انتظام کیا گیا شرکاء نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئ