میٹرو پولیٹین بارسلونا کے میونسپل الیکشن کی تیاریاں شروع۔اسکیرا ریپبلیکانہ نے چوہدری شہزاداکبر وڑائچ کوسنتا کلوما سے انتخابی فہرست میں شامل کر لیا

بارسلونا(دوست نیوز)اسپین کے صوبہ کاتالوننیا میں 27 مئی کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا ہے۔امیگرینٹس دوست جماعت اسکیرا ریپبلیکانہ دے کاتالونیا کی طرف سے میٹروپولیٹین بارسلونا،سنتا کلوما سے پاکستانی نژاد چوہدری شہزاداکبر وڑائچ کو بھی امیدواروں کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اس کا باقاعدہ اعلان تقریب میں مئیر کیلیے امیدوار سام نیونس،سینیٹر رابرٹ مسیح ،کانگریس کے ممبر گابریل روفیان نے کیا۔کانگریس کے ممبر جوان اور سینیٹر رابرٹ مسیح نے چوہدری شہزاداکبر وڑائچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بننے والی گورنمنٹ کا شہزاداکبر وڑائچ بھی حصہ ہوں گئے۔اس تقریب میں مقامی کاتالان باشندوں کیساتھ بڑی تعداد میں ایشیاء،لاطینی امریکہ،اور افریقہ کے باشندوں نے بھی شرکت کی۔
اسکیرا ریپبلیکانہ امیگرینٹس دوست جماعت ہے،جس نے امیگرینٹس اور مسلمان کمیونٹی کو برابری کی بنیاد پر بلدیہ،پارلیمنٹ کاتالونیا،کانگریس اور سینیٹ میں باقاعدہ طور پر نمائندگی دے رکھی ہے۔