سویڈن میں حجاب پر تنقید،پیراکی فیڈریشن کی صدر ملازمت سے گئی

سویڈش ایتھلیٹک فیڈریشن نے حجاب کے استعمال پر اعتراض کرنے کی پاداش میں سویڈش پیراکی فیڈریشن کی صدر اولا گسٹاو سن کو برخاست کر دیا ۔ سرکاری ٹی وی چینل ایس وی ٹی کے مطابق ، گزشتہ روز سویڈش ایتھلیٹیک فیڈریشن نے ای اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا ۔ گسٹاوسن نےگزشتہ دنوں ایک مقامی اخبار میں حجاب کو کھلاڑیوں کےلیے جبر اور جنسی امتیاز کی علامت قرار دیتےہوئے مہاجرین خواتین پر زور دیا تھا کہ اگر وہ کھیلوں میں حصہ لینا چاہتی ہیں تو انہیں حجاب اتارنا ہوگا۔ اس بیان پر پیراکی فیڈریشن کے نائب صدر اسٹیفن پرسن نے تنقید کرتےہوئے کہا کہ ہم تمام بچوں کے ساتھ بلا امتیاز سلوک رکھتےہیں۔