بغیر ادائیگی سینڈوچ لے جانا رکن پارلیمان کی کرسی لے گیا

سلووانیا کے رکن پارلیمان داریچ قارا چچ نے دارلحکومت لیوب لیانہ کی ایک مارکیٹ میں بد زبانی کرنے اور سماجی سروے کرنے کے بہانے بغیر ادائیگی ایک سینڈوچ لے لیا جس پر ان کی پارٹی نے رکنیت منسوخ کر دی ۔ قارا چچ بر سر اقتدار پارٹی کے رکن تھے جنہوں نے گزشتہ دنوں پارلیمان کے کمیٹی اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کو اس صورت حال سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سینڈوچ کی قیمت ادا کرنے کا منتظر تھا مگر وہاں کے ملازمین اپنی باتوں میں مصروف تھے لہذا میں نے انہیں سبق سکھانے کی خاطر ایسا قدم اٹھایا۔مگر پارٹی نے اُن کی اس صفائی کو ناقابل قبول قرار دیتےہوئے استعفی طلب کرلیاجس کے جواب میں انہوں نے متعلقہ مارکیٹ اور عوام سے معافی بھی مانگی ہے۔