بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس،نوکیا کے مزید سستے فیچر اور اسمارٹ فونز متعارف

نوکیا نے اپنا پہلا 5 بیک کیمروں والا فون نوکیا 9 پیور ویو موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا، مگر یہ اس کمپنی کی واحد ڈیوائس نہیں تھی بلکہ چند سستے اسمارٹ اور فیچر فونز بھی متعارف کرائے گئے۔ان فونز میں ایک تو فیچر فون نوکیا 210 ہے جو اس کمپنی کے ماضی کے فونز سے ملتا جلتا ہے جبکہ مڈرینج نوکیا 1 پلس، نوکیا 3.2 اور نوکیا 4.2 بھی پیش کیے گئے۔