چیمپئنز لیگ: 13 مرتبہ کی چیمپئن ریال میڈرڈ ایونٹ سے باہر

لاہور: (ویب ڈیسک) چیمپئنز لیگ سے ریال میڈرڈ کی حکمرانی ختم ہوگئی اور ایونٹ کی 13 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اپنے ہی میدان پر ڈچ کلب سے شکست کھا گئی۔راؤنڈ آف سکسٹین کے سکینڈ لیگ میں ڈچ کلب آئی ایکس نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی اور پانچ تین کی مجموعی برتری کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔
آئی ایکس کے گول زیچ، نریز، شونے اور ٹیڈک نے اسکور کیے جب کہ ریال میڈرڈ کا واحد گول 70ویں منٹ میں مارکو ایسنسیو نے کیا۔راؤنڈ آف سکسٹین کے سکینڈ لیگ کے ایک اور مقابلے میں انگلش کلب ٹوٹنہم ہوٹسپر نے جرمن کلب بورشیا ڈورٹمند کو ایک صفر سے مات دے کر لاسٹ ایٹ میں جگہ حاصل کی اور فاتح ٹیم کا واحد گول ہیری کین نے کیا۔