اسپین میں خواتین کا انوکھا احتجاج

اسپین میں خواتین کے عالمی دن پر سینکڑوں خواتین نے سڑک پر برتن بجا کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈ کے مشہور Puerta del Sol اسکوائر پر سینکڑوں خواتین نےبرتنوں کے ساتھ سڑک پر نکل آئیں اور امتیازی سلوک برتنےکیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔
خواتین نے احتجاج کے دوران نہ صرف اپنے حقوق کیلئے نعرے بازی کی بلکہ برتن بجا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔خواتین کے عالمی دن پر خواتین کے احتجاج کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شدید متاثر ہوا ہے۔