کاتالان کرکٹ لیگ،پاک آئی کیر سینئرنے اپنے افتتاحی میچ میں ہاکس سی سی کو 268 رنز سے شکست دے دی

بارسلونا(نمائندہ دوست) کاتالان کرکٹ لیگ،پاک آئی کیر سینئرنے اپنے افتتاحی میچ میں ہاکس سی سی کو 268 رنز سے شکست دے دی ،پاک آئی کیر کے کپتان مرزا بابر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔شیروز احمد اور عابد حنیف نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ایک 128 رنز کی ریکارڈ شرکت کر ڈالی شیروز 51 رنز کر آوٹ ہوئے ،یہ ان کی سیزن کی پہلی نصف سنچری تھی۔سکندر راجہ 18 اور نیو قمر نسیم عباس 0 فیضان راجہ 5 کامران کامی 10 اور میں آف دی میچ عابد حنیف 131 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔عدیل شفقت نے 34 اور فیصل جٹ نے 16 رنز بنائے۔پاک آئی کیر نے مقررہ 25 اوورز میں ہاکس سی سی کو 320 رنز کا ہدف دیا
ہاکس سی سی کی طرف سے عبدالخان 1 فرقان علی 1 محمد سہیل 2 ،حمزہ میر 1،کامران ضیا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا
ہاکس سی سی کی پوری ٹیم 52 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ،ہاکس سی سی کی طرف عبالحسیب 34 رنز بنا کر نمایاں رہے ،پاک آئی کیر کہ طرف کامران کامی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ،5 اوورز میں 14 رنز دے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، اور سکندر راجہ بہترین کیپنگ کرتے ہوئے وکٹ کے پیچھے پانچ کھلاڑیوں کو شکار کیا ۔