آئندہ ہسپانوی انتخابات: حکمران سوشلسٹ جیت سکتے ہیں، لیکن اکثریت کے بغیر

اسپین میں اٹھائیس اپریل کو ہونے والےآئندہ عام انتخابات میں اس وقت میڈرڈ میں حکمران سوشلسٹ پارٹی بظاہر کامیابی تو حاصل کر سکتی ہے لیکن اسے پارلیمانی اکثریت نہیں مل سکے گی۔ یہ بات ایک ایسے تازہ عوامی جائزے میں سامنے آئی، جس کے نتائج آج پیر کو جاری کیے گئے۔ ہسپانوی پارلیمان کے ارکان کی تعداد تین سو پچاس ہے اور اندازہ ہے کہ سوشلسٹ پارٹی شاید ایک سو چونتیس تک سیٹیں جیت سکے گی۔ دوسرے نمبر پر ممکنہ طور پر ہسپانوی پیپلز پارٹی رہے گی، جسے تقریباﹰ نوّے نشستیں ملنے کا امکان ہے۔