فرانسیسی فٹ بالر زیڈان ریال میڈرڈ کے کوچ بن گئے

عظیم فرانسیسی فٹ بالر زیڈان ریال میڈ رڈ کے کوچ کی ذمے داریاں سنبھا لیں گے۔زیڈان نے ریال میڈرڈ میں واپسی پر خوشی کااظہا رکیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں ریال میڈرڈ واپس اپنی پرانی پوزیشن پر واپس آئیں۔انہوں نے کہا کہ جب وہ کلب چھوڑ کر گئے تو اس وقت ٹیم کوتبدیلی کی ضرورت تھی اور اب وہ اس لئے آگئے کہ ریال میڈرڈ سے پیار کرتے ہیں ۔ریال میڈ رڈ کی لگاتار تین بار شکست کے بعد سانتیاگو سولاری کوچارماہ بعدفارغ کر دیا گیا ۔زیڈان کو 30 جون 2022 تک کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔زیڈان نےگزشتہ برس مئی میں چیمپیئنز لیگ میں تاریخی فتح کےبعد کلب چھوڑنے کا حیران کن اعلان کیا تھا ۔