پاکستانیوں کیلئے یورپی ممالک کا ٹورسٹ ویزا مزید مشکل

لاہور(نمائندہ دوست) پاکستانیوں کے لیے یورپی ممالک کا ٹورسٹ ویزا حاصل کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ یورپی یونین نے پاکستانی شہریوں کو تھرڈ ورلڈ کے قریباََ تمام ممالک کے ساتھ ʼʼویʼʼ کیٹگری میں ڈال دیا ہے ، جس کی وجہ یہ ہے کہ ان ترقی پذیر ممالک کے شہری یورپ کےویزے کا غلط استعمال کرتے ہیں ۔کچھ توسیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کرنا شروع کر دیتے ہیں، جس سے یورپی یونین کی معیشت اور ماحول پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔