قونصلیٹ آف پاکستان کی انتہائی گزارش پر پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کی یکجہتی اور وسیع تر مفاد کی خاطر تحریک انصاف کاتالان فیڈریشن اور اردو دوست نے اپنا یوم پاکستان کا پروگرام کینسل کردیا

بارسلونا ( پ ر ) 23 مارچ کو یوم پاکستان کا پروگرام جو کہ تحریک انصاف کاتالان فیڈریشن اور اردو دوست کے باھمی اشتراک سے منائے جانا طے پایا تھا اس پروگرام کو قونصلیٹ آف پاکستان کی انتہائی گزارش پر پاکستانی کمیونٹی آف بارسلونا کی یکجہتی اور وسیع تر مفاد کی خاطر کینسل کر دیا گیا یہ فیصلہ گزشتہ روز صدر پاکستان تحریک انصاف اسپین محمد شہباز ملک صدر کتلان فیڈریشن خالد شہباز چوھان صدر اردو دوست ڈاکٹر قمر فاروق کی پاکستان قونصلیٹ آفس میں کونسلر جنرل پاکستان عمران علی چوھدری سے باھمی میٹنگ میں کیا گیا اس طرح سے ۲۳ مارچ کو صرف ایک ھی پروگرام قونصلیٹ آف پاکستان بارسلونا کے زیر اھتمام منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کے لئے تمام حضرات سے گزارش کی جاتی ھے تاکہ پاکستان کے قومی دن کو شایان شان طریقہ سے منایا جاسکے