یورپی یونین ایسوسی ایشن آف یورالوجی کی 34 سالانہ کانفرس،پاکستان سمیت دنیا بھر سے ڈاکٹرز کی شرکت

بارسلونا(جواد چیمہ)یورپی یونین ایسوسی ایشن آف یورالوجی کی 34 سالانہ کانفرس کا انعقاد بارسلونا میں ہوا جو 5 روز جاری رہی۔ کانفرنس میں پوری دنیا سے 15 ہزار سے زائد یورالوجیسٹ اسپیشلیٹ ڈاکٹرز نےشرکت کی۔
کانفرنس میں پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجی کے وفد نے بھی شرکت کی جس میں 100 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کے علاوہ یوکے سے پاکستانی ڈاکٹرز کے وفد نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں 300 سے زائد سیشن ہوئے جس میں 1500 ڈاکٹرز نے لیکچرز دئے اور یورالوجی کے حوالے سے ہونے والی جدید تخقیق کو موضوع بحث لایا۔پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا کے قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے بھی شرکت کی اور پاکستانی ڈاکٹرز سے خطاب کیا۔
پاکستانی یورالوجیسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارئے لئے یہ کانفرنس بہترین موقع ہے جس میں ہم نے یورپین اور دوسرے ممالک کے ڈاکٹرز کے ساتھ اپنے خیالات اور تخقیق کو نہ صرف شئیر کیا بلکہ اس سے بہت کچھ نیا سیکھا۔ ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کی کانفرنس پاکستان میں بھی ہوں تاکہ دوسرے ممالک کے ڈاکٹرز وہاں جائیں اور ملک کے دوسرے ڈاکٹرز کو ان سے سیکھنے کا موقع ملے۔
پاکستانی ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ پاکستان میں یورالوجیسٹ ڈاکٹرز کی کمی ہے اوراس شعبہ میں ہم باقی دنیا سے پیچھے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کی عالمی کانفرنسسز میں پاکستانی ڈاکٹرز کو زیادہ موقع دیا جائے اور نئی تحقیق اور آپریشن سسٹم کو پاکستان میں عام کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین گردہ اور مثانہ کے حوالہ سے سہولیات میسر ہوں۔