پاکستانیوں کے ہر دلعزیز جرمن سفیر اپنے وطن روانہ

پاکستان میں بے انتہا مقبول جرمن سفیر مارٹن کوبلر 2 سال بعد آج اپنے عہدے سبکدوش ہونے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگئے۔مارٹن کوبلر کو ان کے عوامی انداز اور پاکستان کے مثبت پہلو اجاگر کرنے کے باعث عوام بے حد پسند کرتے ہیں۔پاکستان سے واپسی سے پہلے انہوں نے اپنا الوداعی پیغام بھی ریکارڈ کروایا جس میں خصوصی طور پر تیار کردہ شیروانی پہنے نظر آئے۔پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت اداس دل کےساتھ اپنے وطن لوٹ رہے ہیں اس کے ساتھ انہوں پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیاان کی پاکستان سے محبت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے انہوں نے ٹوئٹر پر اپنا نام نہ صرف انگریزی بلکہ اردو میں بھی لکھ رکھا ہے اور اپنی ٹوئٹ کو دلچسپ اردو ترجمے کے ساتھ بھی ضرور ٹوئٹ کرتے ہیں۔

567۔۔06مارچ03۔۔(32/19)سیلفی اسٹائل سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھرکرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلرکسی بھی تعارف کے محتاج نہیں

567۔۔06مارچ03۔۔(32/19)اپنی شوخ وچنچل اداوں اور سیلفی اسٹائل سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلرکسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی نہیں بلکہ عام پاکستانیوں میں بھی محبت اور پیار کے جذبات کی قدر کی ہے۔

Gepostet von ‎Dr Qamar Farooq – ڈاکٹر قمر فاروق‎ am Mittwoch, 6. März 2019