فاطمہ بھٹو کو سیاسی میدان میں اتارنے کے لیے سرگرمیاں تیز

پیپلزپارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کو عملی طور پر سیاسی میدان میں اتارنے کے لیے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔صوبے پر آصف علی زرداری کی گرفت کمزور ہونے اور کرپشن کیسز میں گرفتاری کے منڈلاتے بادل اور بدنامی کے باعث بھٹو خاندان کے سرکردہ افراد نے بھی بھٹو خاندان کی سیاسی وراثت واپس دلانے کے لیے فاطمہ بھٹو کی حمایت کا عندیہ دے دیاہے
ذوالفقار جونیئر فاطمہ کی معاونت کرنے پر راضی ہوگئے ہیں‘ سندھ کونسل کی منظوری کے بعد پارٹی کی تشکیل نو کے لیے سی ای سی کا اجلاس بلانے پر مشاورت جاری ہے۔بتایا جاتا ہے کہ 4اپریل کو پیپلزپارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر زرداری کا خاتمہ،فاطمہ فاطمہ کے نعرے لگے تھے۔