محمد صلاح اور میسی کے بعد رونالڈو کا ہم شکل بھی میدان میں

مصری فٹبالر محمد صلاح اور ارجنٹائن کے لائنل میسی کے بعد پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا ہمشکل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔عراق میں رونالڈو کے ہمشکل کی دھوم مچی ہوئی ہے، پچیس سالہ بیورعبداللہ نامی نوجوان جہاں جاتا ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے کیونکہ اس کا انداز ، ہیئراسٹائل اور شکل کرسٹیانو رونالڈو جیسی ہے۔ لوگ بڑے شوق سے عبداللہ کے ساتھ سیلفیز بنواتے ہیں۔
بیورعبداللہ عراق میں مزدوری کرتے ہیں اورمقامی کلب سے فٹبال بھی کھیلتے ہیں۔ عبداللہ ہم شکل ہونے کے ساتھ ساتھ رونالڈو کے بہت بڑے پرستار ہیں اور ان سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔اس سے قبل مصری فٹبالر محمد صلاح اورلائنل میسی کے ہمشکل بھی سامنے آچکے ہیں