کاتالان کرکٹ لیگ،2019۔پاک آئی کیر کرکٹ کلب نے منہاج سی سی کو 21 رنز سے شکست دے دی

بارسلونا(پ ر)پاک آئی کیر کرکٹ کلب نے کاتالان کرکٹ لیگ کے اپنے آٹھویں میچ میں منہاج سی سی کو 21 رنز سے شکست دے کر لیگ کی ساتویں کامیابی کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔پاک آئی کیر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 25 اوورز میں 185 رنز بنائے۔
پاک آئی کیر کی اننگز کی خاص بات عابد حنیف کے 73 شاندار رنز تھے اور یہ لیگ میں عابد حنیف کی چوتھی نصف سنچری تھی۔عابد حنیف اس وقت 471 رنز کے ساتھ کاتالان لیگ کے ٹاپ اسکورر منہاج سی سی مقررہ 25 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 164 رنز بنا سکی ۔پاک آئی کیر کہ طرف سے عدیل شفقت نے 3 کھلاڑیوں اسد عباس نے اور مرزا بابر نے2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔عابد حنیف ایک مرتبہ پھرمیں آف دی میچ ٹھہرے