عابد حنیف کاتالان کرکٹ لیگ 2019 میں 438 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور

بارسلونا(پ ر)پاک آئی کیئر کرکٹ کلب کے ٹاپ بیٹسمین عابد حنیف کو بیٹسمینوں کی ٹاپ لسٹ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے پر کرکٹ کاتالان فیڈریشن کی طرف سے یلو کیپ بطور اعزازی نمبر 1 پوزیشن سے نوازا گیا ،اور یہ کیپ ہفتہ وار بیٹسمینوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دی جائے گی ۔عابد حنیف لیگ شروع ہوتے ہی پہلی پوزیشن پر مضبوطی سے موجود ہیں اور ہر ہفتے اپنی اچھی اننگز کی بدولت اس پہلی پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔اور ان کی اچھی بیٹنگ کی بدولت پاک ائی کیر مسلسل کاتالان کرکٹ لیگ میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔