ستارہ قائداعظم یافتہ،ایم ای پی واجد علی خان 21 اپریل کو بارسلونا میں جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے

بارسلونا(دوست نیوز)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین اور اردو دوست ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 21 اپریل اتوار کو بارسلونا میں جلسہ عام ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ای پی ستارہ قائداعظم واجد علی خان 21 اپریل اتوار سہ پہر چار بجے بارسلونا کے نواحی ضلع بادالونا میں قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال سانت آدریا میں ’’مسئلہ کشمیر اور یورپ میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے۔ جلسہ عام کی صدارت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان کریں گے جبکہ مہمان خاص ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر ہونگے