ڈنمارک: بنیاد پرست لیڈر نے قرآن کریم کا نسخہ ہوا میں اچھال دیا،مسلمان سیخ پا

ڈنمارک میں انتہائی دائیں بازو کی بنیاد پرست جماعت اسٹرام کرس کےلیڈر راسموس پالوڈان پولیس کے گھیرے میں جاری ایک مظاہرے کے دوران قرآن کریم کو ہوا میں پھینک دیا جس پر وہاں موجود مسلمان مشتعل ہو گئے۔ ڈنمارک میں انتہائی دائیں بازو کی بنیاد پرست جماعت اسٹرام کرس کےلیڈر راسموس پالوڈان کے مسلمانوں کے گنجان آباد علاقے میں اشتعال انگیزی پر فساد پھوٹ پڑا ۔
اکسٹرا بلاڈٹ نامی اخبار کے مطابق ، یہ واقعہ کوپن ہیگن کے علاقے بلاگاڑدس میدان میں اس وقت پیش آیا جب پالوڈان نے پولیس کے گھیرے میں جاری ایک مظاہرے کے دوران قرآن کریم کو ہوا میں پھینک دیا ۔ اس بے حرمتی کے بعد وہاں موجود مسلمانوں نے پولیس پر پتھر پھینکے اور کوڑے دانوں کو نذر آتش کر دیا جس پر پولیس نے عوام کو منتشر کرنےکےلیے اشک آور گیس کا بھی استعمال کیا ۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر عوام سے گھروں میں رہنے کی اور میدان سے دور رہنے کی اپیل کی ہے ۔پالوڈان وہی شخص ہے جس نے 22 مارچ کو ڈیشن پارلیمان کے سامنے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران احتجاجاً قرآن کریم شہید کر دیا تھا ۔