سرپرست اعلیٰ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ حیدر شاہ 20 اپریل کو بارسلونا پہنچیں گے

بارسلونا(دوست نیوز)سرپرست ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ حیدر شاہ 20 اپریل کو بارسلونا پہنچ رہے ہیں۔ حیدر شاہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین اور اردو دوست ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 21 اپریل اتوار کو بارسلونا میں جلسہ عام میں خصوصی شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین اور اردو دوست ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 21 اپریل اتوار کو بارسلونا میں جلسہ عام ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ای پی ستارہ قائداعظم واجد خان 20 اپریل ہفتہ رات 11 بجے بارسلونا ائیر پورٹ پہنچ رہے ہیں۔ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ای پی واجد خان کا بارسلونا ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
یاد رہے 21 اپریل اتوار سہ پہر تین بجے بارسلونا کے نواحی ضلع بادالونا میں قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال سانت آدریا میں ’’مسئلہ کشمیر اور یورپ میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے۔ جلسہ عام کی صدارت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان کریں گے جبکہ مہمان خاص ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر ہونگے