اسپین کے امیوزمنٹ پارک میں خطرناک حادثہ

اسپین کے امیوزمنٹ پارک میں خطرناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک لڑکی گول گھومتے جھولے سے گر گئی۔یہ واقعہ اسپین کے صوبے La Rioja کے پارک میں پیش آیا جب منچلے پارک میں نصب Olla Trueno نامی فیئر گراؤنڈ اسپننگ رائیڈ کے مزے لے رہے تھے کہ اس دوران جھولے کی رفتار تیز ہوئی اور ایک لڑکی کا ہاتھ ہینڈل سے چھوٹا اور وہ تیزی سے گول گھومتے جھولے اور اُچھل کر باہر گری اور قریبی دیوار سے جا ٹکرائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خوفناک حادثے میں لڑکی خوش قسمتی سے زندہ بچ گئی اور زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے