بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے کال سر زمین ایپ متعارف

حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے نئی ایپ ’ کال سر زمین ‘ متعارف کرا دی۔ذرائع کے مطابق ایپ ’کال سر زمین‘ کی ایک ماہ کی آزمائشی سروس کے دوران 532 افراد نے شکایات درج کیں، ان میں سے 361 پر فوری ایکشن لیا گیا ہے۔
نئی ایپ کا پراجیکٹ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کیا ہے اور اس ایپ کے لیے نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کا سرور استعمال ہو گا۔شکایات کے فوری حل کی مانیٹرنگ وزیر اعظم آفس اور مشیر زلفی بخاری کریں گے جبکہ ایپ کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کریں گے