نئی ویزا پالیسی، 48 ممالک کیلئے نرمی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ نے 48 ممالک کیلئے ویزا میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر ہی ویزا سہولت ملے گی۔وزارت داخلہ نے پاکستان میں نیا ویزا پالیسی نافذ کردی ہے۔48ممالک کیلئے ویزا میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جن میں ایران، ملائیشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، آسٹریلیا شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ڈنمارک، جرمنی اور دیگر ممالک کے شہریوں کیلئے بھی ویزا میں نرمی کی گئی ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر ہی ویزا سہولت ملے گی۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 48 میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو یہ سہولت دی گئی۔ اس سہولت سے 31 ممالک کے سفارتکار،سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا ہے کہ نئی ویزا پالیسی کا اطلاق15اپریل سے ہو چکا ہے اور اس پالیسی کے حوالے سے فارن مشنز اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے