اسپین: انتخابات کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ مشکل

اسپین میں اٹھائیس اپریل کے انتخابات کے نتائج کے مطابق سوشلسٹ پارٹی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔ 350 اراکین پر مشتمل ہسپانوی پارلیمنٹ میں سوشلسٹ پارٹی کو 123 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ دوسری بڑی سیاسی جماعت قدامت پسند پیپلز پارٹی ہے اور اسے 66 سیٹیں ملی ہیں۔ حکومت سازی کے لیے مطلوبہ نشستوں کی تعداد 176 ہے۔ اس طرح وزیراعظم پیدرو سانچیز کو مخلوط حکومت قائم کرنے میں کئی ایام درکار ہو سکتے ہیں۔ وہ انتہائی بائیں بازو کی جماعت پوڈیموس اور علاقائی پارٹیوں سے حکومتی تشکیل کی ابتدائی بات چیت شروع کریں گے۔ سوشلسٹ پارٹی کی صدر کرستینا ناربونا کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی جلدی نہیں اور معاملات کو دیکھ بھال کر آگے بڑھائیں گے۔