خوشخبری: 4 مہینوں سے بند “ناران” سیاحوں کے لئے کھل گیا

سڑک کھلتے ہی ملک بھر سے سیاح ناران پہنچنا شروع ہو گئے۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقام ’’ناران‘‘ کو 4 ماہ بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سڑک کھلتے ہی ملک بھر سے سیاح ناران پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی ’’این ایچ اے‘‘ کے ترجمان کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں شدید برف باری کی وجہ سے کاغان شہر سے آگے سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔تیئس کلومیٹر طویل ناران روڈ کی بحالی میں 10 بڑے اور 18 چھوٹے گلیشیئرز کو کاٹ کر راستہ بنایا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بابو سر ٹاپ تک 80 کلومیٹر طویل سڑک کو بھی 30 جون تک کھول دیا جائے گا۔