اسپین میں سرفنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد

اسپین میں سرفنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر سرفر نے حصہ لیا۔Pro Zarautz 2019نامی اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے امریکا ، برازیل،فرانس،پرتگال اور اسپین سمیت مختلف ممالک سے تقریباً140 ماہر سرفرز یہاں پہنچے۔
5روزہ اس مقابلے میں خواتین اور مرد کھلاڑی پا نی کی پُرزور لہر وں پر سرفنگ کے کمالات دکھانے اور ایک دوسرے کو پیچھا چھو ڑنے کی کو ششوں میں مصروف دکھائی دیئے۔ایونٹ کے دوران سینکڑو ں کی تعداد میں افرادنے سرفرز کی مہارت دیکھنے کیلئے ساحل کا رخ کیا۔