بیرون ملک مقیم پاکستانی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اثاثے ظاہر کرسکیں گے

وفاقی کابینہ نے نئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کی منظوری دے دی جس کے تحت ٹیکس چوروں کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دی گئی، جس میں ایک فیصد ٹیکس ادا کرکے کالا دھن سفید کیا جا سکے گا۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم تمام افراد اور کمپنیز پر ہوگی، جبکہ عدالتوں میں زیر التوا کیسز پر لاگو نہیں ہوگی۔ اسکے علاوہ سرکاری عہدہ رکھنے والے اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
اسیکم کا اطلاق بےنامی اکاؤنٹس پر بھی ہوگا، یکم جولائی 2017 تا 30 جون 2018 تک کی ٹرانزیکشن پر اطلاق ہوگا۔تیس ستمبر تک پراپرٹی ڈیکلیئر کرنے والوں کےلیے 2 فیصد ٹیکس جبکہ 31 دسمبر تک پراپرٹی ڈیکلیئر کرنے والوں کےلیے 4 فیصد ٹیکس کی تجویز کی گئی ہے۔وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام 4:15 بجے پریس بریفنگ میں تفصیلات بتائیں گے