یونان سے ڈی پورٹ 20 ملزموں کو 25, 25 ہزار جرمانہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ایف آئی اے کورٹ نے غیر قانونی طور پر یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 20 ملزمان کو 25،25 ہزار روپے جرمانے عائد کر دئیے سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد رفیق نے ملزمان پر جرمانے عائد کیے۔ملزمان میں وقار، عبدالکریم اور آصف وغیرہ شامل تھے ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بغیر کاغذات یونان گئے تھے جہاں سے انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ملزمان پاکستان واپس آئے تو انہیں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔