فرانس اور نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ کال نامی مہم کا آغاز کر دیا

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے کرائسٹ چرچ کال نامی اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے اس مہم کے پہلے مرحلے کی تفصیلات بیان کیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر انٹرنیٹ پر موجود تشدد اور نفرت انگیزی سے متعلق مواد میں کمی کے لیے سوشل میڈیا سے اپنے اپنے ایلگورتھم کی دوبارہ جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔فرانسیسی صدر نے’ Tech for Good‘ نامی ایک فورم کا اہتمام بھی کیا تھا، جس میں ٹیکنالوجی کے شعبے کی اسی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔