اکٹھے کھانا کھانے والے جوڑے خوش وخرم کیوں رہتے ہیں؟

آج کی مصروف زندگی میں میاں بیوی کو اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھانے کا موقع کم ہی میسر آتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس عمل کا ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ شادی شدہ جوڑے ایک ساتھ کھانا کھانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔برطانوی تنظیم ‘میرج فاﺅنڈیشن’ کے ماہرین نے ایک تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ “جو میاں بیوی اکٹھے کھانا کھاتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی انتہائی خوشگوار رہتی ہے۔​
رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی سروے میں شامل شادی شدہ جوڑوں میں سے 57فیصد نے بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی انتہائی خوشگوار ہے اور وہ اپنے باہمی تعلق سے بہت مطمئن ہیں۔جب ماہرین نے ان جوڑوں کی عادات کا مشاہدہ کیا تو ان میں سے اکثریت اکٹھے کھانا کھانے کی عادی تھی۔فاﺅنڈیشن کے چیئرمین سر پاﺅل کالریج کے مطابق “شریک حیات کو نظر انداز کرنا اور ایک دوسرے سے اکتا جانا ازدواجی زندگی کی خوشگواریت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔جو میاں بیوی اکٹھے کھانا کھاتے ہیں، ان کی ازدواجی زندگی اس لیے بھی خوشگوار ہوتی ہے کہ وہ اس طرح ایک دوسرے کو وقت دیتے ہیں اور ایک دوسرے کی بات سنتے ہیں