ویزا فیس میں نمایاں کمی، لیگل کلینک کا آغازاور سکھ کمیونٹی کے لئے ویزہ کی سہولت،عمران علی چوہدری کے نئے اقدامات

بارسلونا(دوست نیوز)قونصل جنرل محمّد عمران علی چودھری نے بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نام پیغام دیا جس میں قونصل جنرل محمّد عمران علی چودھری نے کمیونٹی کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اوراعلانات بھی کئے
1۔ ویزا فیس میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے جو کے اب تقریبا آدھی ہو گئی ہے اور پاکستان اوریجن سپانش نیشنل کے لئے اب پانچ سال کے ویزا کا اجرا شروع ہو گیا ہے۔
2۔ قونصلیٹ میں کمیونٹی کی قانونی راہنمائی کے لئے ایک لیگل کلینک بنایا گیا ہے جس میں پاکستانی وکیل حسنات احمد 14 جون کے بعد ہر جمعہ کو 10:00 سے 12:00 بجے تک کمیونٹی کی قانونی معاملات میں راہنمائی کے لئے موجود ہوں گے۔
3۔ پاکستانی پاسپورٹ کی ترسیل رمضان مبارک میں 12:00 سے 13:30 بجے تک اور رمضان کے بعد 15:00 سے 16:30 بجے ہو گی ۔
4۔ سکھ کمیونٹی کو دعوت دیں اور ہم بھی دعوت دیتے رہیں کے۔باباگرو نانک جی کے جشن میں شریک ہونے کے لئے قونصلیٹ سے ویزا حاصل کریں ۔
اسکے علاوہ جوبھی آپ کا مسئلہ ہو آپ نیچے دی گئی قونصل جنرل محمّد عمران علی چودھری کی ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
embassyofpakistan@gmail.com

https://www.facebook.com/DostTvBarcelona/videos/346115896048476/