جواں سال بیٹے کی موت بڑا سانحہ ہے،اللہ تعالی قمرزمان کائرہ کو صبر عطا فرمائے،چوہدری احمد خان تریڑوانوالہ

بارسلونا(دوست نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب “چوہدری قمر زمان کائرہ” کا صاحبزادہ اسامہ قمر ٹریفک حادثے میں وفات پا گیا ہے،جواں سال بیٹا اسامہ قمر کی وفات پر چوہدری احمد خان تریڑوانوالہ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ قمر کی وفات بڑا سانحہ ہے،اللہ تعالیٰ والدین کو جوان بیٹے کا غم نا دے۔اسامہ قمر کی وفات کا دلی صدمہ ہوا دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور چوہدری قمرزمان کائرہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین